Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج وعمرہ ہیلتھ انوینشن ہیکاتھون کےلیے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سرٹیفکیٹ

سرکاری سطح پر سب سے بڑی ہیلتھ ہیکاتھون کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
مکہ مکرمہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز کو حج وعمرہ ہیلتھ انوینشن ہیکاتھون کا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ سرٹیفکیٹ وصول کیا۔ کمشنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ جلوی نے سرٹیفکیٹ نائب گورنر کے حوالے کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ہیکاتھون کو سرکاری سطح پر دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ ہیکاتھون کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔
اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر مشعل بن مسفر السیالی، صحت کلسٹر کے سی ای او ڈاکٹر شادی الخیاط کے علاوہ شعبہ صحت کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔
مکہ مکرمہ کے نائب گورنر کو اس حوالے سے ادارہ امور صحت کی جانب سے کی جانے والی مشترکہ کوششوں سے آگاہ کیا گیا جس میں 16 سے زیادہ سرکاری و نجی شعبوں کا تعاون شامل تھا۔
ہیلتھ ہیکاتھون کا مقصد امور صحت کے میدان میں عازمین و زائرین کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے کے لیے قومی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔
حج و عمرہ ہیلتھ انوینشن ہیکاتھون کا آغاز گزشتہ برس اکتوبر میں کیا گیا تھا جس میں 500 سے زائد مرد وخواتین نے شرکت کی جو امور صحت کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے تھے۔

 

شیئر: