Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

18 ملکوں کے سیاحتی کارواں کا تاریخی ٹریل ’درب زبیدہ‘ پر سفر

دوسرے دن سیاحوں کا یہ کاررواں شامہ کبد سے ہوتے ہوئے ’زرود‘ پہنچا۔(فوٹو: ایس پی اے)
کاروان ٹریلز ایسوسی ایشن کے کارواں نے تاریخی  ٹریل ’درب زبیدہ‘ پر سفر کیا۔ اس کارواں میں 250 سے زیادہ مرد و خواتین شامل ہیں، جن کا تعلق 18 ممالک سے ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سیاحوں پر مشتمل یہ کارواں ’جال الضبیب و شامہ کبد وزرود‘ (یہ مقام مملکت کے حائل ریجن اور گریٹ نفود کے علاقے میں ہے جس کا مقافی ثقافت اورعربی شاعری سے گہرا تعلق ہے) سے ہوتے ہوئے دو دن کا سفر کیا۔
سیاحوں نے کارواں کی صورت میں ’جال الضبیب‘ (یہ علاقہ حائل ریجن کے شمال میں النفود میں واقع ہے، جال ایک پہاڑی ڈھلوان ہے اسے قافلوں کی گزرگاہ اور صحرا میں پانی کا اہم ذریعہ مانا جاتا ہے) سے ہوتے ہوئے 22 کلو میٹر کی مسافت پر’شامہ کبد‘ ( الشامہ کے معنی علامت کے ہیں جبکہ جغرافیائی طورپر یہ منفرد پہاڑوں کا علاقہ ہے جس کے وسط میں ریت ہے، یہ مقام گریٹ نفود میں ہے)۔
دوسرے دن سیاحوں کا یہ کارواں شامہ کبد سے ہوتے ہوئے ’زرود‘ پہنچا۔

شرکا نے یہ مسافت پیدل اور گھوڑوں و اونٹ پر سفر کرتے ہوئے طے کی اس کے علاوہ بعض شرکا نے پیراگلائیڈنگ بھی کی اور سفر سے لطف اندوز ہوئے۔
سفر کا یہ پروگرام امام ترکی بن عبداللہ رائل ریزرو ترقیاتی اتھارٹی و ماحولیات کے تعاون سے انجام دیا گیا جس کا مقصد ماحولیاتی  و تاریخی مقامات کا تحفظ تھا جس میں’ درب زبیدہ ‘ کےاہم تاریخی راستوں کو اجاگر کرنا تھا۔

اس منفرد سفر کے شرکا نے کہا کہ ’یہ ایک انوکھا تجربہ رہا، جس نے اجداد کے زمانے کو ہمارے سامنے مجسم کر دیا اور اندازہ ہوا کہ ماضی میں پیدل یا اونٹوں پر سفر کس طرح کیا جاتا تھا۔‘
شرکا کا مزید کہنا تھا کہ ’اس طرح کے اقدامات سے فطرت کے ساتھ تعلق کو فروغ ملتا ہے جبکہ جسمانی سرگرمی اور ثقافتی تعلق بھی مستحکم ہوتا ہے۔‘

واضح رہے کارواں پروگرام کا مقصد گراؤنڈ سرگرمیوں کے ذریعے ’درب زبیدہ‘ کے تاریخی ٹریک کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے قدرتی و تاریخی ورثے کا تحفظ ہے۔

 

شیئر: