Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیرِ اعظم شہباز شریف ٹرمپ کے ’بورڈ آف پیس‘ کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گے: دفترِ خارجہ

طاہر اندرابی نے کہا کہ ’ہم نے نیک نیتی کے ساتھ بی او پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’بورڈ آف پیس‘ کے پہلے اجلاس میں شرکت کریں گے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’ میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ وزیرِ اعظم آئندہ ہونے والے بی او پی اجلاس میں شرکت کریں گے۔‘
انہوں نے بتایا کہ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
جنوری کے آخر میں قائم کیے گئے اس بورڈ میں شمولیت کی ٹرمپ کی دعوت پر بعض ممالک نے محتاط ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ کئی ماہرین کو خدشہ ہے کہ یہ بورڈ اقوامِ متحدہ کے کردار کو کمزور کر سکتا ہے، اگرچہ امریکہ کا کہنا ہے کہ اب تک 20 سے زائد ممالک اس میں شامل ہونے پر رضامند ہو چکے ہیں۔
اسلام آباد پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ اس بورڈ میں شامل ہونا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے فریم ورک کے تحت غزہ منصوبے کی حمایت کی کوششوں کا حصہ ہے۔
طاہر اندرابی نے کہا کہ ’ہم نے نیک نیتی کے ساتھ بی او پی میں شمولیت اختیار کی ہے۔‘
’ہم اس میں تنہا یا ایک آواز کے طور پر نہیں، بلکہ آٹھ اسلامی-عرب ممالک کی مشترکہ آواز کے طور پر شامل ہیں۔‘

شیئر: