Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہاتھی دیوار گرا کر فرار

نئی دہلی....... آسام کے علاقے سونت پور میں دیہاتیوں نے 2افراد کی ہاتھیوں کے ذریعے ہلاکت کے بعد انہیں ایک چہار دیواری میں بند کردیا۔ تاہم ہاتھیوں نے بھی چالاکی دکھائی۔ 3ہاتھیوں نے متحد ہوکر ایک دیوار گرا دی اور وہاں سے بھاگ نکلے۔ یہ ہاتھی آسام کے ایک معروف پارک میں گھس آئے تھے۔ دیہاتیوں نے انہیں مار بھگانے کی کوشش کی اور ان پر پتھراﺅ کرنا شروع کردیا۔اس کے علاوہ لاٹھی لیکر انکے پیچھے چلنے لگے۔ دیہاتیوں نے کسی نہ کسی طرح انہیں ایک چہار دیواری میں بند کردیا لیکن تینوں ہاتھیوں نے مل کر دیوار گراد ی اور وہاں سے فرار ہوگئے۔

شیئر: