عدنان خان مایار اسلام آباد کی سبزی منڈی میں کاروبار کرنے کے ساتھ شہریوں کو روزانہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں سے بھی آگاہ کرتے ہیں۔ انہوں نے’ اسلام آباد سبزی منڈی‘کے نام سے سوشل میڈیا پیجز بنا رکھے ہیں جہاں ہزاروں افراد انہیں فولو کرتے ہیں۔ 10 سال کی عمر میں سبزی منڈی آنے والے عدنان نے تعلیم کا سلسلہ بھی جاری رکھا، ایم فل مکمل کیا اور اب پی ایچ ڈی کر رہے ہیں۔صالح سفیر عباسی کی ویڈیو رپورٹ