Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میرا کمار نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے

نئی دہلی۔۔۔۔اپوزیشن کی صدارتی امیدوار میرا کمار نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔اس کے تھوڑی دیر بعد ہی کانگریس کی صدر سونیا گاندھی نے کہا کہ 17جولائی کا صدارتی انتخاب نظریہ ، سچائی اور اصولوں کی جنگ ہے اور ہم یہ جنگ لڑینگے۔اپوزیشن رہنما جن میں کانگریس اور بائیں بازوکی جماعتوں کے رہنما شامل تھے میرا کمار کے ساتھ پارلیمنٹ کے گیٹ1پر جمع ہوئے اور پھر کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے لوک سبھا کے سیکریٹری جنرل کے چیمبر روانہ ہوئے ۔سونیا گاندھی ، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ ، این سی پی کے سربراہ شردپوار،بی ایس پی کے رہنما ستیش چندرمشرا، سی پی آئی ایم کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری، سی پی آئی کے رہنما ڈی راجااور ڈی ایم کے رہنما ڈیرک اوبرائن ، میرا کمار کے ساتھ تھے۔ راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد اس موقع پر موجود نہیں تھے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب امریندر سنگھ ، پانڈیچیری کے وزیر اعلیٰ اورکرناٹک کے وزیر اعلیٰ بھی موجود تھے۔ میرا کمار کا مقابلہ این ڈی اے کے امیدوار رام ناتھ کووند سے ہوگا۔

شیئر: