Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی امدادی ایجنسی کے تحت افریقہ میں نئے فوڈ اور میڈیکل انیشیٹیو

پروجیکٹ کے تحت 38 ہزار 900  فوڈ باسکٹس تقسیم کی جائیں گی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے اس ہفتے افریقہ بھر میں کئی بڑے ریلیف انیشیٹیو کا آغاز اورانہیں مکمل کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے برکینا فاسو کے علاقے اوگاڈوگو میں وسیع پیمانے پر فوڈ سکیورٹی پروجیکٹ شروع کیا جو انتہائی کمزور طبقات کی مدد کےلیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
پروجیکٹ کے تحت 38 ہزار 900  فوڈ باسکٹس تقسیم کی جائیں گی۔ فوڈ باسکٹ کا وزن 40 کلو گرام ہے اوراس میں ضروری فوڈ آئٹمز شامل ہیں۔
یہ فوڈ باسکٹس مجموعی طور پر 233,400 افراد پہنچیں گی۔ یہ اقدام سعودی عرب کے جھیل چاڈ علاقے کی سپورٹ کے وعدے کا حصہ ہے جس کا اعلان جدہ ڈونرز کانفرنس 2024 میں کیا گیا تھا۔
علاوہ ازیں موریطانیہ میں شاہ سلمان مرکز نے 18 سے 25 اکتوبر تک رضاکارانہ کارڈیک سرجری اور کیتھیٹرائزیشن مشن کامیابی سے مکمل کیا ہے۔
 18 رکنی طبی ٹیم نے 28 اوپن ہارٹ سرجریز، 95 کارڈیک کیتھیٹرائزیشن اور تین والو امپلاٹیشن آپریشن کیے ہیں۔
سعودی امدادی ایجنسی نے سوڈان کی ریاست شمال کردفان کےعلاقے شیکان میں ایک ہزار 400 فوڈ باسکٹس تقسیم کی ہیں۔ یہ اقدام سعودی عرب اور سوڈان کےلیے انسانی امدادی پروگرام کا تسلسل ہے۔

 

شیئر: