Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے باہم جڑے ہوئے بچے ’سفیان‘ اور ’یوسف‘ ریاض پہنچ گئے

سعودی قیادت کی ہدایات پر پاکستان سے باہم جڑے ہوئے بچے ’سفیان‘ اور ’یوسف‘ اہل خانہ کے ہمراہ پیر کو آپریشن کے لیے ریاض پہنچ گئے۔
کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد بچوں کو فوری طور پر نیشنل گارڈ کے کنگ عبداللہ سپیشلسٹ چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
بچوں کے اہل خانہ نے آپریشن کے معاملے پر فوری ردعمل، پرجوش خیرمقدم اور مہمان نوازی  پر سعودی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔
شاہ سلمان مرکز کے سپروائرز جنرل، جڑے ہوئے بچوں کی سرجری کے لیے میڈیکل اور سرجیکل ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ العربیہ نے انسانی ہمدردی کے اس اقدام پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’جڑے ہوئے بچوں کو جدا کرنے کی سرجری میں سعودی ٹیم کی مہارت نے مملکت کو اس شعبے میں ایک عالمی رہنما بننے میں مدد کی اور یہ علاج کے خواہش مند خاندانوں کے  لیے امید کی کرن ہے۔‘
یاد رہے سعودی عرب باہم جڑے ہوئے بچوں کو الگ کرنے کے سب سے زیادہ آپریشن کرنے والا ملک بن گیا ہے۔ سعودی عرب کی ان کاوشوں کا اعتراف دنیا بھر کے ممالک اور تنظیمیں کر رہی ہیں۔ 

 1990 سے اب تک اس طرح کے کامیاب آپریشنوں میں سعودی عرب نے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔
35 برسوں کے دوران سعودی عرب میں 28 ممالک کے 67 باہم جڑے ہوئے بچوں کو آپریشن کے ذریعے علیحدہ کیا جا چکا ہے۔

 

شیئر: