Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی علیحدہ گورکھا لینڈ ریاست کی حامی نہیں

نئی دہلی۔۔۔۔بی جے پی نے واضح کردیا ہے کہ وہ علیحدہ گورکھا لینڈ ریاست کے حق میں نہیں۔ایک ہفتے پہلے ہی بی جے پی سربراہ امیت شاہ نے کہا تھا کہ پارٹی علیحدہ ریاست کے مطالبے پر اپنے موقف کا جلد اعلان کریگی۔اب بی جے پی کے جنرل سیکریٹری کیلاش وجے نے کہا کہ ہم اس مطالبے کی حمایت نہیں کرینگے بلکہ گورکھا کی ثقافت اور شناخت کا تحفظ کرنا چاہتے ہیں۔ہم چاہتے ہیں کہ یہ علاقہ ترقی کرے۔کیلاش کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب امیت شاہ نے مغربی بنگال بی جے پی کے سربراہ ،قومی سیکریٹری جنرل اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو اس معاملے پر پارٹی کا موقف اپنانے کیلئے دہلی طلب کیا تھا۔بی جے پی میں اس معاملے پر اختلافات تھے۔

شیئر: