Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تبوک ریجن سالانہ 30 ملین بٹیروں کی افزائش کے ساتھ مملکت میں سرفہرست

تبوک ریجن بٹیر کی افزائش میں بدستور سب سے آگے ہے جہاں ایک اہم منصوبے اور جدید ٹیکنالوجیز کے باعث افزائش میں بہتری آئی ہے اور مقامی و برآمدی منڈیوں میں سپلائی میں اضافہ ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس پرندے کی ماہانہ تعداد 2.5 ملین سے زیادہ بٹیروں تک پہنچ چکی ہے جو سالانہ 30 ملین کے برابر ہے جبکہ سالانہ تقریباً 40 لاکھ انڈے بھی حاصل کیے جا رہے ہیں۔
یہ اعداد و شمار بڑھتی ہوئی افزائش کی صلاحیت اور غذائی سپلائی چینز میں خطے کے اہم کردار کی عکاسی کرتے ہیں۔
فارمنگ کے دوران بیٹروں کو افزائش کے مرحلے سے گزار کر انہیں مقررہ مدت کے بعد ذبح کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے جہاں جدید ترین سلاٹرسسٹم کے ذریعے فی گھنٹہ 10 ہزار بٹیروں کو ذبح کرکے مخصوص پیکنگ یونٹ کے ذریعے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق پیک کیا جاتا ہے۔
بعد ازاں بٹیر کا گوشت غذائی معیار کے مطابق تمام ضوابط کو پورا کرتے ہوئے مملکت کے مختلف ریجنز کے علاوہ علاقائی مارکیٹوں میں سپلائی کیا جاتا ہے۔

واضح رہے بٹیر کا گوشت پروٹین سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ اس میں چکنائی کم ہوتی ہے۔ بیٹر کے انڈے وٹامن اور معدنیات سے بھر پور ہوتے ہیں جو متوازن غذا کی فراہمی کا بہترین ذریعہ سمجھے جاتے ہیں۔
یہ ترقی جدید ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کی کامیابی کو ظاہر کرتی ہے، جو سعودی مصنوعات کی مسابقت کو بڑھانے کے ساتھ  خوراک کے شعبے کی پائیداری کو سپورٹ کرتی ہے۔

 

شیئر: