Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں تربیتی پروگرام جو سمارٹ فارمنگ کو فروغ دے رہا ہے

پروگرام کا مقصد کاشتکاری کے لیے صلاحیتوں کو بڑھانا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
’نیوم فوڈ کمپنی ٹوپیئن‘ اور ’نیشنل ریسرچ اینڈ ڈیلویلپمنٹ سنٹر فارسسٹینیبل ایگریکلچر‘ جو ’استدامۃ‘ کے نام سے معروف ہے، ریاض میں گرین ہاؤس مینجمنٹ کا تربیتی پروگرام چلا رہے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق یہ پروگرام 24 اگست سے شروع ہوا اور جمعرات کو ختم ہو جائے گا۔
یہ انیشیٹیو، نظم و نسق اور دیکھ بھال سے متعلق امور میں جامع تربیت کے ذریعے پائیدار زرعی ترقی کے طریقِ کار کو فروغ دیتا ہے۔
 پروگرام کے لیے دی جانے والی تربیت جن معاملات سے متعلق ہے ان میں درجۂ حرارت، ہوا میں نمی، روشنی اور دیگر ماحولیاتی عناصر کو کنٹرول کر کے نباتات کی افزائش کرنے کے جدید طریقے سیکھنا ہے۔
 پروگرام کے شرکا کو سکھایا جا رہا ہے کہ آب و ہوا کو کنٹرول کرنے کے لیے جدید نظام کس طرح رُو بہ عمل ہوتے ہیں، سمارٹ آبپاشی کیا ہے، فصل کی نگرانی کیسے کی جانی چاہیے اور توانائی بچانے کے حل کیا کیا ہیں۔
تربیتی نصاب، جن دیگر چیلنجوں کے بارے میں تربیت کر رہا ہے ان میں پانی کی قِلت، مٹی کا صحتمند ہونا اور پودوں اور جانورں کے کثرت سے یکجا ہونے پر وجود میں آنے والے ماحولیاتی توازن جیسے ایشوز شامل ہیں۔
یہ انیشیٹیو، استدامۃ کے، علم کی منتقلی کے پروگرام کا حصہ ہے جس سے کاشتکاری کے لیے صلاحیتوں کو بڑھانا اور غذائی تحفظ میں اضافہ کرنا مقصود ہے۔ پروگرام ملک کی قومی زرعی سٹیرٹیجی کے وسیع مقاصد سے ہم آہنگ ہے۔

 

شیئر: