سعودی خبررساں ایجنسی(ایس پی اے) کے مطابق ادبی سیمینار کا مقصد لسانی بیداری کو فروغ دینا اورعربی زبان کی شناخت اور علم کے ذریعے اس کی افادیت و اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
سیمینار میں عربی زبان و ادب سے دلچسپی رکھنے والوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس حوالے سے عصری چیلنجوں کی روشنی میں عربی کے محاورے ، مفردات ، اسلوب کی جمالیات سمیت متعدد موضوعات زیر بحث آئے ۔
سیمینار میں عربی ادب سے دلچسپی رکھنے والوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی(فوٹو،ایس پی اے)
شرکاء نے زبان کی مہارت اور روزمرہ کی زندگی کے مختلف پہلووں میں معیاری عربی کے استعمال کو فروغ دینے میں ثقافتی اداروں کے کردار پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اس بات پرزور دیا کہ زبان قومی شناخت کی تعمیر اور ثقافتی اقدار کو مستحکم کرنے کے لیے بنیادی عنصر ہے۔
سیمنیار حرا کلچرل ڈسٹرکٹ کی جانب سے مکہ مکرمہ میں ثقافتی منظرنامے کو مزید تقویت دینے اور ادبی و فکری تحریک کی حمایت و معاونت کرنے والے معیاری اقدامات کو پیش کرنے کے لیے جاری پروگراموں کا حصہ ہے۔