Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج سیزن: لائسنس کے بغیر غذائی اشیا تیار اور انہیں ذخیرہ کرنا ممنوع، 10 ملین ریال تک جرمانہ

 اتھارٹی کا کہنا ہےعازمین کی کی خوراک اور دواوں کی سیفٹی اولین ترجیح ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے حج سیزن کے دوران ضروری لائسنس حاصل کیے بغیر خوراک کی مصنوعات تیار کرنے یا انہیں ذخیرہ کرنے پر انتباہ جاری کیا ہے۔
اتھارٹی نے خبردار کیا کہ خلاف ورزی پر 10 ملین ریال جرمانہ یا 10 برس قید کی سزا ہو سکتی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں تمام فوڈ فیکڑیوں اور ویئر ہاوسز کو خوراک اور اس کے نفاذ سے ضابطوں پر عمل کرنے پر زور دیا ہے۔
 اتھارٹی کا کہنا ہے’ عازمین حج کی سلامتی، ان کی خوراک اور دواوں کی سیفٹی اولین ترجیح ہے۔ معمولی سی بھی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔‘
 مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی ثابت ہونے پر 10 ملین ریال جرمانہ یا دس برس قید کے علاوہ سرگرمی کو 180 دن کے لیے بند کرنے یا لائسنس کو ایک برس تک معطل بھی کیا جاسکتا ہے۔
بیان میں کہا گیا’ غذائی اشیا کو اس پی مقام پر سٹور کرنے کی اجازت ہوگی جس کا پرمٹ جاری کیا گیا ہو۔‘
’اگر کوئی ادارہ یا سٹور سیل کردیا گیا ہو، اسے متعلقہ ادارے کی اجازت کے بغیر کھولنا بھی خلاف ورزی کے زمرے میں شامل ہے۔‘
یاد رہے اتھارٹی نے حج سیزن میں عازمین کی صحت و سلامتی کو مقدم رکھتے ہوئے اشیائے خورونوش کی تیاری اور انہیں ذخیرہ کرنے کے لیے ضوابط مقرر کیے ہیں۔
اتھارٹی نے کسی بھی خلاف ورزی کی اطلاع دینے کےیے یونیفائیڈ ٹیلی فون نمبر بھی مخصوص کیا ہے۔

 

شیئر: