امریکی محکمہ انصاف نے وائٹ ہاؤس نامہ نگاروں کے عشائیے کے دوران فائرنگ کرنے والے مسلح شخص کی ایک نئی ویڈیو جاری کی ہےجس میں اسے سکیورٹی چیک پوائنٹ سے گزرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس سے کچھ ہی فاصلے پر صدر ٹرمپ عشائیے کی تقریب میں موجود تھے۔ حملہ آور نے چیک پوائنٹ پر سیکریٹ سروس اہلکار پر فائرنگ بھی کی۔ کول ٹامس ایلن نامی مسلح شخص پر عشائیے کے دوران صدر ٹرمپ کو قتل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام ہے۔