لاہور: شدید بارش کے دوران بِل بورڈ گاڑیوں پر گر گیا
لاہور: شدید بارش کے دوران بِل بورڈ گاڑیوں پر گر گیا
بدھ 13 مئی 2026 19:45
لاہور میں شدید بارش کے دوران جی ٹی روڈ سنگھ پورہ کے قریب بل بورڈ گاڑیوں پر گر گیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس لاہور کے مطابق ’بل بورڈ گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بِل بورڈ اور متاثرہ گاڑیوں کو موقعے سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی ہے۔‘