کویت کی فوج کے مطابق اس کا فضائی دفاعی نظام دشمن کے میزائلوں اور ڈرونز کو روک رہا ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ یہ کہاں سے آ رہے ہیں۔
کویتی فوج کے مطابق فضائی دفاعی نظام کی جانب سے خطرات کو ناکام بنانے کے نتیجے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکام کی سکیورٹی اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب جمعرات کو ایک امریکی عہدیدار کے مطابق، امریکی فوج نے آبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور تجارتی جہاز رانی کے لیے خطرہ بننے والے ایرانی ڈرون آپریشن کو نشانہ بناتے ہوئے نئی کارروائیاں کیں۔
اس کے بعد ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ انہوں نے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 50 منٹ پر ایک امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔