پاکستان میں ’پروٹیکٹڈ‘ یعنی ماہانہ 200 یا اس سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، حکومتی اعداد و شمار کے مطاب اس وقت دو کروڑ 15 لاکھ سے زائد افراد اس کیٹگری کا حصہ ہیں۔
بڑھتی تعداد کے پیش نظر حکومت نے اس کیٹگری کے حوالے سے کچھ نئے اقدامات کا فیصلہ کیا جن کے تحت کچھ افراد کو اس میں نکالا اور کچھ کو شامل کیا جائے گا۔
یہ طریقہ کار کیسے کام کرے گا، جانیے اردو نیوز کے نامہ نگار صالح سفیر عباسی کی اس ویڈیو رپورٹ میں