Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک انفلوئنسر کی اپیل، کیوی فٹبالر ٹم پین کے 48 لاکھ نئے فالوورز

نیوزی لینڈ کے فٹبالر ٹم پین کے انسٹاگرام فالوورز صرف ایک ہفتے میں 4 ہزار سے بڑھ کر تقریباً 49 لاکھ تک پہنچ گئے۔ یہ سب اس وقت شروع ہوا جب ارجنٹائن کے معروف انفلوئنسر ایل سکارسو کے نام سے معروف ویلن سکارسینی نے اپنے مداحوں سے ٹم پین کو فالو کرنے کی اپیل کی۔
غیر متوقع طور پر لاکھوں افراد نے اس مہم میں حصہ لیا اور ٹم پین نیوزی لینڈ کے دوسرے مقبول ترین اسپورٹس انسٹاگرام اکاؤنٹ کے مالک بن گئے۔ بعد ازاں ٹم پین نے انفلوئنسر سے ملاقات کی اور انہیں اپنی ٹیم کی جرسی بھی تحفے میں دی۔
یہ واقعہ ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا چند دنوں میں کسی بھی کھلاڑی یا شخصیت کی مقبولیت کو نئی بلندیوں تک پہنچا سکتا ہے۔ دیکھیے اے ایف پی کی رپورٹ

شیئر: