Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنگ میں امریکہ کی مدد پر برطانیہ کو بھی نشانہ بنایا جائے گا: پاسداران انقلاب

ترجمان کے مطابق کوئی بھی ملک بشمول برطانیہ اور خیلجی ممالک، جو بھی جنگ میں امریکہ کی حمایت کرے گا اسے جائز ہدف سمجھا جائے گا (فوٹو: روئٹرز)
ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے جنگ میں امریکہ کی حمایت کی تو اسے کو نشانہ بنایا جائے گا۔
برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز نے ایران کے سرکاری براڈ کاسٹر اریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاسداران انقلاب کی جانب سے سنیچر کو جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر برطانیہ نے جنگ میں امریکہ کی مدد کی تو وہ ’یقینی اور جائز ہدف‘ بن جائے گا۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ملک بشمول برطانیہ اور خیلجی ممالک، جو بھی جنگ میں امریکہ کی حمایت کرے گا تو اسے ایک جائز ہدف سمجھا جائے گا۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حالیہ حملوں کے دوران امریکی طیاروں نے برطانوی ایئر فیلڈز کا استعمال کیا۔

شیئر: