Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور:رکشوں میں کیو آر ’پینک بٹن‘ نصب، پولیس سے فوری رابطہ ممکن

اہور میں پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آر ’پینک بٹن‘ کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ کیو آر پینک بٹن کی تنصیب کا عمل رکشوں سے شروع کیا گیا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں 100 سے زائد رکشوں میں کیو آر پینک بٹن نصب کیے گئے ہیں۔ پینک بٹن کے ذریعے سوار کوڈ سکین کر کے پولیس سے براہ راست رابطہ کر سکتا ہے یا اپنے کسی قریبی کو پیغام بھی بھیج سکتا ہے۔ دیکھیے لاہور سے اردو نیوز کے نامہ نگار ادیب یوسفزئی کی رپورٹ

شیئر: