Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملتزم: مسجدالحرام میں ایمان اور عقیدت میں ڈوبے ہوئے مناظر کا مقام

ملتزم بیت اللہ کے دروازے اور حجرِ اسود کے درمیان واقع ہے (فوٹو: ایس پی اے)

مسجدالحرام کے مقدس احاطے کے اندر، خانۂ کعبہ سے منسوب جگہ ’ملتزم‘ واقع ہے۔ یہ وہ مقام ہے جو ایمان اور عقیدت میں ڈوبے ہوئے اُن مناظر کا گواہ ہے جو حج اور عمرے کے سیزن کے دوران نظر آتے ہیں۔

جب طوافِ کعبہ کے دوران زائرین اِس مقامِ مقدس پر پہنچتے ہیں تو انتہائی عِجز و اِنکسار کے ساتھ اللہ سے وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ہاتھ بلند کرتے ہیں، اُس سے رحمت کی دعا مانگتے ہیں، مغفرت طلب کرتے  ہیں اور اُس کی رحتموں کے خواستگار ہوتے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ بابرکت مقام جسے ملتزم کہتے ہیں، بیت اللہ کے دروازے اور حجرِ اسود کے درمیان واقع ہے۔ اِس کی انتہائی مذہبی اہمیت کا تعلق، اللہ کے رسول حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اُن کے صحابۂ کرام کے طرزِ عمل سے ہے۔یہی وجہ ہے کہ زائرین کے لیے یہ مقام، باعثِ عظمت و احترام ہے۔

ملتزم وہ جگہ ہے جہاں اِنکساری اور دعا کے مناظر، روحانیت کی پُرنُور فضا میں دکھائی دیتے ہیں جو مسلمانوں اور مسجدالحرام کے درمیان انتہائی گہرے رشتے کو اظہار ہے۔

شیئر: