پاکستان کے مختلف علاقے آج کل شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ گذشتہ ہفتے جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی درجۂ حرارت 45 ڈگری تک چلا گیا تھا۔ ایسے میں اپنے کام کے سلسلے میں سفر کرنے والے افراد ہیٹ ویو کی زد میں آ سکتے ہیں۔ 2018 سے گرین سکواڈ کے نام سے رضاکاروں کا ایک پلیٹ فارم فیض آباد کے بس سٹینڈ سمیت دیگر سٹاپس پر درخت لگا رہا ہے جن میں سے آج کئی بڑے بھی ہو چکے ہیں اور یہاں انتظار کرنے والے مسافروں کو گھنہ سایہ فراہم کر رہے ہیں۔ گرین سکواڈ کا فیض آباد جیسے مصروف ترین مقام پر اربن فارسٹ کا مشن کس حد تک کامیاب رہا؟ جڑواں شہروں کے سنگم فیض آباد سے اردو نیوز کے حسن ناصر خان کی رپورٹ