Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نائب صدر جمہوریہ کا انتخاب 5اگست کو ہوگا

نئی دہلی۔۔۔۔۔نائب صدر جمہوریہ کا انتخاب 5اگست کو ہوگا۔ یہ بات چیف الیکشن کمشنر نسیم زیدی نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اسی دن نتیجے کا اعلان کردیا جائیگا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 18جولائی ہے۔ انتخاب خفیہ بیلیٹ کے ذریعے ہوگا جس میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے ارکان ووٹ ڈالیں گے۔الیکٹرول کالج 790ارکان پر مشتمل ہے جن میں راجیہ سبھا کے 245اور لوک سبھا کے 545ارکان شامل ہیں۔نائب صدر کیلئے ہند کا شہری ہونا ضروری ہے اور اس کی عمر 35سال یا اس سے زیادہ ہو۔ راجیہ سبھا کا رکن بننے کا اہل ہو۔

شیئر: