سعودی آرامکو کمپنی کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، سوار تمام 14 افراد جان سے گئے
اس افسوسناک حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 14 مسافر جان کی بازی ہار گئے۔ (فوٹو: عرب نیوز)
اتوار کے روز سعودی آرامکو کا ایک ہیلی کاپٹر راس تنورہ میں حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 14 افراد جان سے گئے۔
سعودی سرکاری خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی، جبکہ اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
سعودی وزارتِ توانائی کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا کہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق صبح 6:00 بجے سعودی آرامکو کا ہیلی کاپٹر راس تنورہ میں گر کر تباہ ہوا۔
اس افسوسناک حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 14 مسافر جان کی بازی ہار گئے، اور مرنے والے تمام افراد سعودی شہری تھے۔