فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے میں سنسنی خیز مقابلوں کے بعد کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی ہے۔ پری کوارٹر فائنلز میں کئی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے، جہاں آخری لمحات کے گول، پینلٹی شوٹ آؤٹس اور بڑے اپ سیٹس نے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کی۔
اب ٹائٹل کی دوڑ آٹھ مضبوط ٹیموں کے درمیان محدود ہو گئی ہے۔ فرانس، مراکش، ناروے، انگلینڈ، سپین، بیلجیئم، ارجنٹائن اور سوئٹزرلینڈ کامیابی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں پہنچ چکی ہیں، جہاں اگلے چند روز میں چار بڑے مقابلے امریکہ کے مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔
مراکش نے کینیڈا کو 3-0 سے شکست دے کر آخری آٹھ ٹیموں میں جگہ بنائی، جبکہ فرانس نے سخت مقابلے کے بعد پیراگوئے کو 1-0 سے ہرایا۔
مزید پڑھیں
اسی طرح سے ناروے نے سابق عالمی چیمپئن برازیل کو 2-1 سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا، جبکہ انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں میکسیکو کو 3-2 سے مات دی۔
دوسری جانب سپین نے پرتگال کو 1-0 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی، بیلجیئم نے میزبان امریکہ کو 4-1 سے یکطرفہ مقابلے میں شکست دی، ارجنٹائن نے مصر کو 3-2 سے ہرایا جبکہ سوئٹزرلینڈ نے پینلٹی شوٹ آؤٹ میں کولمبیا کو 4-3 سے شکست دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا۔
ورلڈ کپ 2026 کوارٹر فائنل کا مکمل شیڈول
کوارٹر فائنل مرحلے کا پہلا میچ نو جولائی کو بوسٹن سٹیڈیم میں فرانس اور مراکش کے درمیان کھیلا جائے گا، جو مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے اور گرین وچ وقت (جی ایم ٹی) کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔
اسی طرح سے دوسرا کوارٹر فائنل 10 جولائی کو لاس اینجلس سٹیڈیم میں سپین اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کا آغاز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے اور جی ایم ٹی کے مطابق شام سات بجے ہوگا۔
11 جولائی کو تیسرا مقابلہ میامی سٹیڈیم میں ناروے اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جو مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے جبکہ جی ایم ٹی کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ اسی روز آخری کوارٹر فائنل کینساس سٹی سٹیڈیم میں ارجنٹائن اور سوئٹزرلینڈ کے درمیان ہوگا، جو مقامی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے جبکہ جی ایم ٹی کے مطابق 12 جولائی کی رات ایک بجے شروع ہوگا۔
Next: Quarter-finals#FIFAWorldCup pic.twitter.com/To50MPa0Ye
— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) July 8, 2026
مصر نے ارجنٹائن کے خلاف میچ پر سوالات اٹھا دیے
ورلڈ کپ کے سنسنی خیز مقابلوں کے ساتھ ایک نئے تنازعے نے بھی جنم لیا ہے۔ مصر نے ارجنٹائن کے خلاف پری کوارٹر فائنل میں ریفری کے فیصلوں پر شدید اعتراض کرتے ہوئے فیفا پر جانبداری کے الزامات عائد کیے ہیں۔
منگل کو ارجنٹائن نے مصر کو 3-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، تاہم مصری ٹیم کا مؤقف ہے کہ میچ کے دوران وی اے آر کے ذریعے ان کا دوسرا گول مسترد کیے جانے کے بعد مقابلے کا رخ بدل گیا، جس سے ارجنٹائن کو واپسی کا موقع ملا۔
مصر کے ہیڈ کوچ حسام حسن نے الزام لگایا کہ فیفا دفاعی چیمپئن ارجنٹائن کے حق میں نرم رویہ اختیار کر رہا ہے اور ممکنہ طور پر لیونل میسی کو ٹورنامنٹ میں برقرار رکھنے کے لیے دباؤ موجود تھا۔
This game will easily go down as one of the most controversial World Cup games of all time.
Were the right calls made or did the calls favor Argentina? https://t.co/EfLFaoJGXD pic.twitter.com/AbQpLnmX4a
— Mario Nawfal (@MarioNawfal) July 8, 2026












