فیفا کپ: سوئٹزرلینڈ کولمبیا کو ہراتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
فیفا کپ: سوئٹزرلینڈ کولمبیا کو ہراتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گیا
بدھ 8 جولائی 2026 6:58
میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے ہوا (فوٹو: اے ایف پی)
فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں سوئٹرزرلینڈ نے کولبمیا کو شکست دیتے ہوئے کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے جبکہ کولمبیا ایونٹ سے باہر بھی ہو گیا ہے۔
وینکوور میں ہونے والے میچ کا فیصلہ پنالٹی کِکس پر ہوا کیونکہ دونوں ٹیمیں مقررہ وقت کے بعد دیے گئے اضافی وقت میں بھی کوئی گول نہ کر سکی تھیں۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پنالٹی کِکس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
اس کے بعد دونوں ٹیموں کے مختلف کھلاڑیوں کی جانب سے لگائی گئی پنالٹی کِکس کے بعد فیصلہ کچھ یوں سامنے آیا کہ سوئٹزرلینڈ ان پر چار جبکہ کولمبیا کے کھلاڑی تین گول کر پائے۔
پنالٹی کِکس کے دوران کولمبیا کے ڈیوڈسن سانچیز کی شاٹ کراس بار سے ٹکرائی جبکہ اس کے بعد سوئس گول کیپر گریگور کوبل کوچو ہرنانڈیز کی جانب سے لگائی گئی پنالٹی کو روکنے میں کامیاب رہے۔
اسی طرح سوئٹزرلینڈ کے مینوئل اکانجی کی پنالٹی بھی ضائع چلی گئی تھی تاہم باقی کھلاڑیوں نے غلطی نہ کی اور گیند کو گول پوسٹ میں پھینک پھینک کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔
اس فتح پر سوئٹزرلینڈ کے کھلاڑیوں اور شائقین نے بھرپور جشن منایا۔
اس میچ کے فیصلے کے ساتھ ہی کولمبیا کا عالمی کپ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
اس کامیابی کے بعد سوئٹزر لینڈ نے فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ کولمبیا کا عالمی کپ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا، سوئٹرز لینڈ نے 72 سال بعد کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کی ہے۔
اب کوارٹر فائنل میں سوئٹزرلینڈ کا مقابلہ دفاعی چیمیپین ارجنٹائن سے ہو گا۔
فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن نے مصر کو 2-3 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
دونوں ٹیمیں بھرپور حملوں کے باوجود کوئی گول کرنے میں ناکام رہی تھیں (فوٹو: اے ایف پی)
اس سے قبل منگل کو ہونے والے امریکہ کے شہر اٹلانٹا میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹائن اور مصر کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے میں آٰیا۔
ارجنٹائن کی ٹیم نے دو گول کیے جبکہ مصر کے کھلاڑی دو گول کر پائے
اس فتح کے ساتھ ہی ارجنٹائن نے ورلڈ کپ کے ٹاپ ایٹ (کوارٹر فائنل) مرحلے میں اپنی جگہ پکی کر لی تھی، جہاں اب اس کا مقابلہ سوئٹزرلینڈ سے ہو گا۔
ارجنٹائن کی جیت پر شائقینِ فٹبال نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا، جبکہ مصر کی ٹیم عمدہ کارکردگی کے باوجود ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی۔
میچ کے جیتنے کے بعد کپتان لیونل میسی آبدیدہ ہو گئے اور ٹیم کے کھلاڑیوں سے بغل گیر ہو کر اُنہیں داد دیتے رہے۔ بعد ازاں ساتھی کھلاڑیوں نے بھی اپنے کپتان کو کندھے پر اٹھا لیا اور انہیں ہوا میں اچھالتے اور جیت کا جشن مناتے رہے۔