Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مٹر کا دانہ اور 12 فٹ دور ہدف، کیمبرج شائر کی روایتی ورلڈ چیمپئن شپ

کیا آپ مٹر کے دانے سے ورلڈ چیمپئن بن سکتے ہیں؟ برطانیہ کے کاؤنٹی کیمبرج شائر میں ہونے والی انوکھی ’پی شوٹنگ ورلڈ چیمپئن شپ‘ میں کچھ ایسا ہی دیکھنے کو ملا۔ اس دلچسپ مقابلے میں شرکا نے ایک چھوٹی نلی کی مدد سے خشک مٹر پھونک کر 12 فٹ دور موجود ہدف کو نشانہ بنایا۔ ہر کھلاڑی کو اپنی مہارت دکھانے کے لیے 5 مواقع دیے گئے، جہاں جیت کا فیصلہ صرف ایک بہترین پھونک اور درست ترین نشانے پر تھا۔

شیئر: