محمد نواز پر آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر پابندی
جمعہ 17 جولائی 2026 12:32
ٹیسٹ مثبت آنے کے نتیجے میں انہیں تین ماہ کے لیے نااہل کر دیا گیا (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے سپن بولر محمد نواز نے آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کی خلاف ورزی پر تین ماہ کی نااہلی قبول کر لی ہے، اور اگر وہ بحالی پروگرام مکمل کر لیتے ہیں تو نااہلی ایک ماہ تک کم ہو سکتی ہے۔
جمعے کو آئی سی سی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق محمد نواز کا ڈوپ ٹیسٹ 7 فروری 2026 کو کولمبو سری لنکا میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے میچ کے بعد لیا گیا جس میں ’کاربوکسی ٹی ایچ سی‘ نامی ممنوعہ مادہ مثبت پایا گیا۔
نواز نے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ یہ مادہ کھیل کی کارکردگی سے غیر متعلق اور مقابلے سے باہر استعمال کیا گیا تھا۔
اس کے نتیجے میں انہیں تین ماہ کے لیے نااہل کر دیا گیا جو یکم مئی 2026 سے مؤثر ہے جب انہوں نے رضاکارانہ طور پر عارضی معطلی شروع کی تھی۔
بحالی پروگرام میں شمولیت کے بعد ان کی عارضی معطلی ختم کر دی گئی ہے کیونکہ وہ پہلے ہی ڈھائی ماہ کی معطلی کاٹ چکے ہیں۔
اگر وہ پروگرام مکمل کر لیتے ہیں تو باقی مدت پوری نہیں کرنی پڑے گی۔
آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے مطابق 7 فروری کے میچ اور یکم مئی 2026 تک کے بعد کے میچوں کے ریکارڈ منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
