سہ ملکی ٹی20 سیریز کے فائنل میں آج پاکستان اور افغانستان آمنے سامنے ہوں گے
اتوار 7 ستمبر 2025 16:54
سوشل ڈیسک -اردو نیوز
فائنل میچ سے قبل پاکستان اور افغانستان نے بھرپور پریکٹس کی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
سہ ملکی ٹی20 سیریز کے فائنل میں آج پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس ساڑھے سات بجے ہوگا جبکہ میچ کا آغاز آٹھ بجے متحدہ عرب امارات کے شارجہ سٹیڈیم میں ہوگا۔
میچ سے قبل پاکستان نے آئی سی سی اکیڈمی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ہے جبکہ افغانستان نے بھی فائنل کے لیے تیاری کی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان رواں سیریز میں دو میچز کھیلے گئے تھے جن میں سے ایک میں پاکستان جبکہ دوسرے میں افغانستان کامیاب رہا۔
دوسری جانب میربان ٹیم متحدہ عرب امارات چار میں سے ایک میچ بھی نہیں جیت سکی اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہے۔
