Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایئر ایمبولینس کے ذریعے چھ ماہ میں 1655 مریضوں کی منتقلی

فضائی ایمبولینس کے ذریعے 13 جسمانی اعضا بھی منتقل کیے گئے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ سالِ رواں کی پہلی ششماہی میں اندرون و بیرون مملکت سے 1655 مریضوں کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا گیا۔
اخبار 24 کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایئر ایمبولینس کی 666 پروازیں آپریٹ کی گئیں، جن کے ذریعے مریضوں اور زخمیوں کو فضائی منتقلی کی سہولت فراہم کی گئی۔
وزارت نے مزید کہا کہ اندرون مملکت سے گزشتہ 6 ماہ کے دوران 1579، جبکہ بیرون مملکت سے 76 مریضوں کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا گیا۔
ایئر ایمبولینس کے ذریعے 13 جسمانی اعضا کو بھی منتقل کیا گیا جنہیں پیوند کاری کے مقصد کے لیے فوری منتقل کرنا انتہائی ضروری تھا۔
خیال رہے وزارتِ دفاع کی ذیلی ایئر ایمبولینس سروس کے ذریعے ایسے مریضوں کو فضائی منتقلی سروس مہیا کی جاتی ہے جنہیں فوری علاج معالجے کی ضرورت ہوتی ہے۔
فضائی ایمبولینس کے ذریعے ان مقامات اور علاقوں سے حادثات میں زخمی ہونے والوں کو یہ سروس مہیا کی جاتی ہے جہاں سے زخمیوں کو فوری طور پر بڑے ہسپتالوں میں منتقل کرنا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔

 

شیئر: