قاھرہ سے ایئرایمبولینس کے ذریعے شہری کی وطن منتقلی
جمعرات 28 نومبر 2024 21:18
سفارتکاروں نے مریض کا جائزہ لینے کے بعد اس کے لیے ایمبولینس طلب کی(فوٹو، ایکس )
سعودی فضائی ایمبولینس سروس کے ذریعے مصر کے شہر قاھرہ میں موجود سعودی شہری کو ایئرایمبولینس کے ذریعے بحفاظت وطن منتقل کردیا گیا۔
اخبار 24 کی رپورٹ ک مطابق مصر میں سعودی سفارتخانے کو اپنے ایک بیمار شہری کی درخواست موصول ہوئی تھی جس میں اسے وطن منتقل کرنے کا کہا گیا تھا۔
سفارتی ٹیم نے ہم وطن کی حالت کا جائزہ لینے کے بعد اسے فضائی ایمبولینس کے ذریعے وطن منتقل کرنے کی کارروائی کا آغاز کردیا ۔
قاھرہ میں موجود سعودی سفارتکاروں نے مصری انتظامیہ سے رابطہ کرکے اپنے شہری کی وطن منتقلی کے حوالے سے تمام کارروائی مکمل کیں۔
سعودی عرب سے فضائی ایمبولینس قاھرہ پہنچتے ہی مریض کو ایئرپورٹ پہنچا دیا گیا جہاں موجود ایئرایمبولینس میں اسے سوار کرانے کے بعد بحفاظت وطن منتقل کردیا گیا۔