Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جبیل میں سمر کرکٹ چیمپیئن شپ، 34 ٹیموں کی شرکت

سعودی عرب کے شہر الجبیل میں الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سمر چیمپیئن لیگ کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی ٹورنامنٹ میں 34 ٹیموں نے شرکت کی جبکہ اختتامی تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کرتے ہوئے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔
اس موقع پر الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر معاذ منیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرکٹ تیزی سے فروغ پا رہی ہے اور نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل قریب میں سعودی قومی کرکٹ ٹیم آئی سی سی کے بڑے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں نمایاں انداز میں شرکت کرتی نظر آئے گی۔
سابق پاکستانی کرکٹر عبدالرزاق نے کہا کہ الجبیل میں پاکستانی اور دیگر ایشیائی ممالک کے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی کرکٹ فیڈریشن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان تعاون کے معاہدے سے مملکت میں کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا اور نوجوان کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔
تقریب کے اختتام پر کھلاڑیوں، منتظمین اور شائقینِ کرکٹ نے کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر الجبیل کرکٹ ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے معیاری ٹورنامنٹس کے انعقاد کی امید کا اظہار کیا۔ مزید دیکھیے ذکا اللہ محسن کی ڈیجیٹل رپورٹ میں

شیئر: