Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیخوپورہ: فیروز والا سیلاب کی زد میں، بند ٹوٹنے سے بستیاں ڈوب گئیں

پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کی تحصیل فیروز والا میں سیلابی صورتحال ہے۔ یہ علاقہ لاہور شہر سے متصل ہے اور لاہور شیخوپورہ روڈ پر واقع ہے۔ یہ علاقہ لاہور کے شمال مغرب میں پڑتا ہے اور کالا شاہ کاکو، مرید کے اور شاہدرہ جیسے علاقوب کے قریب واقع ہونے کی وجہ سے لاہور تا فیصل آباد ریلوے لائن اور کئی برساتی نالوں کے راستے میں آتا ہے۔
گزشتہ چند دنوں کی موسلادھار بارشوں کے باعث فیروز والا میں شدید اربن فلڈنگ ہوئی۔ پٹھان کالونی میں نالہ بھیڑ کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے پانی رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا جہاں 5 سے 10 فٹ تک پانی جمع ہوگیا۔  یہاں ایک ہی گھر کے 3 بچے بارش کے پانی میں ڈوب کر جان سے گئے۔ تفصیل لاہور سے ادیب یوسفزئی کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں

شیئر: