Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی موجد کچرا دان میں کیا چھپاتا ہے؟

لندن ..... ایک برطانوی موجد نے اپنی سائیکلوں کو چوری ہونے سے بچانے کیلئے نقلی کچرا دان میں چھپانا شروع کردیا جو خود اس نے بنایا ہے اور ایک گلی کے قریب رکھ دیا ہے۔ یہ کچرا دان بنانے میں اسے صرف 5منٹ لگتے ہیں۔ یوں وہ اپنی سائیکل وہاں چھپا کر جہاں چاہے چلا جاتا ہے۔ برطانیہ میں ہر سال 3لاکھ 76ہزار سائیکلیں چوری ہوتی ہیں جسکا مطلب یہ ہے کہ ہر 90سیکنڈ میں ایک سائیکل چوری کی جاتی ہے۔ 46سالہ یانک ریڈ کا جعلی کچرا دان لکڑی سے تیار کردہ ہے۔

شیئر: