Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مغربی کنارے میں طلبہ گھر جانے کے لیے فوجی رکاوٹوں سے گزرنے پر مجبور

مغربی کنارے میں جنین کے مشرق میں واقع گاؤں عابہ کے طلبہ سکول سے گھر واپس جاتے ہوئے اسرائیلی فوج کی جانب سے لگائے گئے بیریئرز سے گزر کر اور ان کے نیچے سے رینگ کر اپنے گھروں تک پہنچتے ہیں۔
عابہ سکول کی پرنسپل ختام زریقی کا کہنا ہے کہ وہ طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ان کے ساتھ جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم ان کی حفاظت کی مکمل ضمانت نہیں دے سکتے لیکن ہم حتی الامکان ان کے ساتھ موجود رہنے اور راستے پر نظر رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ دیکھیے اے ایف پی کی ویڈیو

شیئر: