Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی و مصری وزرائے خارجہ میں رابطہ، علاقائی بحران اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں پر گفتگو

سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور مصر کے وزیر خارجہ  بدر عبدالعاطی کے درمیان رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے بدھ کو ایکس پر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے ساتھ  ٹیلی فونک رابطے میں خطے کی تازہ صورتِ حال اور کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’بات چیت میں موجودہ بحران پر قابو پانے، کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے، قریبی مشاورت اور رابطہ کاری جاری رکھنے  کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔‘

 

شیئر: