Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرجیکل اسٹرائیک کا فیصلہ بہت پہلے کیا گیا تھا،پاریکر

منالی، گووا۔۔۔۔سابق مرکزی وزیر دفاع اور گوا کے موجودہ وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر نے کہا ہے کہ جب میں نے نومبر 2014ء میں وزارت دفاع کا چارج سنبھالاتھا تو اسوقت وزارت کی حالت ناگفتہ بہ تھی۔انہوں نے پاک ہند سرحد اور ہند میانمار سرحد پر 2سرجیکل حملوں کے بارے میں کہا کہ جب ہمیں معلوم ہوا کہ منی پور میں دہشتگردوں کے حملے میں 18فوجی جوان ہلاک ہوئے ہیں تو میں نے اسے ذاتی ہتک سمجھا ۔ ایک چھوٹی سی دہشتگرد تنظیم نے ہمارے اتنے زیادہ فوجی ہلاک کئے جو میرے لئے بے عزتی کا باعث تھا۔اس پر ہم نے تنظیم کے ہند میانمار سرحد پر واقع دہشتگردکیمپوں پر سرجیکل اسٹرائیک کی۔یہ بات اسلئے بتارہا ہوں کہ یہ خبر پہلے لیک نہیں ہوئی تھی اور مجھے اس بات پر افسوس ہے کہ سابق فوجی افسر کرنل راجے وردھن سنگھ راٹھور نے ٹی وی پر یہ بات کھول دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سرجیکل اسٹرائیک کا فیصلہ بہت پہلے ہی کرلیا تھا۔

شیئر: