Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائنسدانوں نے روسی سیارہ کو احمقانہ قراردیدیا

ماسکو۔۔۔۔روس اگلے 2ہفتے میں ایک انتہائی چمکدار ’’ستارہ ‘‘خلاء میں بھیجنے والا ہے تاہم سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ اس کے بھیجنے سے کئی مسائل پیدا ہونگے اورانہوں نے اسے احمقانہ منصوبہ قراردیا ۔ روسی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ ایساستارہ بنانے کے قریب پہنچ چکے ہیں جس پر 20ہزار ڈالر کا خرچ آیا ہے۔ اسے ڈیزائن کرنیوالوں کا کہنا ہے کہ یہ خلاء میں پھیلے ہوئے کچرے کو بھی صاف کریگا۔اور اسے کرہ ارض کی طرف دھکیلے گا جہاں یہ ملبہ خود بخود جل کر راکھ ہوگا۔ سائنسدانوں نے کہا کہ روس کے اس منصوبے سے ہر شخص کیلئے آسمان پر قائم خوبصورتی ختم ہوجائے گی۔

شیئر: