Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشترکہ ایرانی اپوزیشن کے قیام کا مطالبہ

جدہ ۔۔۔۔ایرانی اپوزیشن نے تہران میں ولایت فقیہ نظام سے نمٹنے کیلئے تمام اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ محاذ تشکیل دینے مطالبہ کردیا۔ انہوں نے پیرس میں سالانہ کانفرنس میں شرکت کے موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ قیادت ہی دہشتگردی کے سرپرست نظام سے نمٹنے میں موثر ثابت ہوگی۔ کانفرنس میں دنیا کے مختلف ممالک سے آئے ہوئے وفود شریک ہوئے۔ قومی کونسل برائے ایرانی مزاحمت کی چیئرپرسن مریم رجوی نے کہا کہ داعش سے نمٹنے کیلئے تہران کے نظام کا دھڑ ن تختہ ضروری ہے۔ مریم رجوی نے زور دیکر کہا کہ ولایت فقیہ نظام کا خاتمہ ضروری ہوگیا ہے۔ ایران کیلئے متبادل جمہوری نظام کی تشکیل اور ایرانی حکومت کے خاتمے کا یہ مناسب موقع ہے۔ کنگ فیصل سینٹر اور اسلامک اسٹڈیز کے چیئرمین شہزادہ ترکی الفیصل نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت ہی دنیا بھر میں دہشتگردی کی سب سے بڑی سرپرست ہے۔ کانفرنس کے شرکاء نے خطے اور دنیا بھر میں ایرانی نظام کے جرائم اور ایرانی عوام کودرپیش مشکلات و مسائل کو اپنی تقریروں میں اجاگر کیا۔ انہوں نے توجہ دلائی کہ ایرانی عوام دہشتگردی کی فنڈنگ ، مسلح ملیشیاؤں کی حمایت اور ایرانیوں کو دنیا بھر میں قتل عام مچانے کیلئے بھیجنے پر کئے جانیوالے اخراجات کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔

شیئر: