Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تنازعات اور عدم استحکام کے ماحول میں ترقی کرنا ممکن نہیں: سعودی وزیرخارجہ

سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں بے روزگاری کی شرح میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔‘
الاخباریہ کے مطابق نیویارک میں جی 20 گروپ کے تحت وزراتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ڈیجیٹل تبدیلی اور گرین اکانومی کے اشتراک سے مزید معیشتوں کے فروغ کے مواقع سامنے آئیں گے۔‘
وزیر خارجہ کا کہنا تھا ’مملکت کے نزدیک امن کو مستحکم کرنے کے لیے اقتصادی ترقی انتہائی اہم اور بنیادی ستون ہے جس کے لیے سرمایہ داروں کو راغب کرنے کےلیے محفوظ ماحول پیدا کرنا ہے۔‘ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ’ تنازعات اور عدم استحکام کے ماحول میں ترقی کرنا ممکن نہیں ہو سکتا۔‘
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ’معاشی مارکیٹ کے استحکام کےلیے ضروری ہے کہ اجتماعی سرگرمیوں اور عالمی اقتصادی پالیسیوں میں ہم آہنگی کو فروغ دیا جائے۔‘
علاوہ ازیں سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو نیویارک میں کوریا کے وزیرخارجہ کے ساتھ عرب وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔
یاد رہے جنوبی کوریا ستمبر کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا صدر ہے۔
اس موقع پر سعودی وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی بھی موجود تھے۔

 

شیئر: