Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوگی کی طرف سے متاثرین کیلئے معاوضہ

لکھنؤ۔۔۔۔۔رائے بریلی میں جائدادکے تنازع پر 5افراد کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتوار کو اعلان کیا کہ متاثرہ خاندانوںکو 5لاکھ روپے فی کس معاوضہ دیا جائیگا۔انہوں نے آئی جی زون کو ہدایت دی کہ وہ معاملے کی تحقیقات کریں۔واضح رہے کہ 26جون کو رائے بریلی کے ایک گاؤں میں زمین پر قبضہ کرنے پر سرپنچ سمیت 5افراد کو ہجوم نے قتل کردیا تھا۔ ریاستی بی جے پی کے ترجمان شلبھ مانی ترپاٹھی نے صحافیوں کو بتایا کہ ہماری حکومت اس سارے معاملے میں بڑی حساس ہے اور قاتلوں کو کسی بھی صورت چھوڑا نہیں جائے گا۔متاثرہ خاندانوں کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائیگا۔امن و امان حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

شیئر: