Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قیدی کی تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ ، جیل عملہ حیران

لدھیانہ۔۔۔۔لدھیانہ کی سنٹرل جیل کا عملہ اس وقت بھونچکا رہ گیا جب انہوں نے جیل کے ایک قیدی کی تازہ ترین تصاویر فیس بک پر دیکھیں۔سنی عرف سنی ڈوڈا منشیات کا بدنام اسمگلر ہے۔ اس کی تصویر سوشل ویب سائٹ پر صبح ڈالی گئی حالانکہ وہ جیل میں قید تھا۔ جیل حکام نے فوری طور پر اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ وہ پہلے بھی موبائل فون کے استعمال کی جانچ کررہی تھی۔ ایک دن بعد پولیس کو پتہ چلا کہ یہ تصویر فیس بک پر ڈوڈا کے بھائی نے ڈالی تھی۔اب حکام اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں کہ ڈوڈا کے بھائی نے ڈوڈا کی فیس بک کیسے استعمال کی تاہم اب یہ تصاویر ہٹا دی گئی ہیں اور اسکی پرانی تصویر اس پیغام کے ساتھ ڈالی گئی ہے کہ میں آپ سب لوگوں کی کمی محسوس کرتا رہونگا۔ اس کے بعد وقفے وقفے سے فیس بک پر ڈوڈا کی طرف سے پیغامات اپ لوڈ ہوتے رہے۔ ایک میں درج تھا کہ میں جلد واپس آؤنگا۔جیل سپرنٹنڈنٹ ایس پی کھنہ نے کہا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ڈوڈا کے بھائی کی اس کے فیس بک تک رسائی ہوچکی ہے۔ ہماری ٹیم نے منشیات اسمگلر کی بیرک کی جانچ پڑتال کی تاہم کچھ نہیں ملا۔

شیئر: