Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک،افغان سرحد پر ڈرون حملہ،5شدت پسند ہلاک

کابل...پاک، افغان سرحد پر امریکی ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 5 شدت پسند مارے گئے۔ پاک افغان سرحد ی علاقے برمل میں ڈرون حملہ کیا گیا۔ افغان صوبہ پکتیا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر2 میزائل داغے گئے۔ ڈرون حملے کے بعد افغان سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

 

شیئر: