Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجلی کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہواکمپنی

ریاض - - - - - سعودی بجلی کمپنی نے واضح کیا ہے کہ اس کے نرخوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ۔ سوشل میڈیا پر گشت کرنیوالے بجلی کا نیا نرخ نامہ افواہ کا پلندہ ہے ۔ بجلی کمپنی نے سوشل میڈیا پر جاری اس دعویٰ کو غلط ثابت کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ سعودی بجلی کمپنی نے نئے نرخ جاری کئے ہیں ان کے مطابق ایک گھنٹے میں ایک کلو واٹ بجلی کے استعمال پر 19ہللہ وصول کئے جائیں گے ۔ اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ ایک ہزار کلو واٹ فی گھنٹہ بجلی استعمال کرنے کی لاگت میں 200فیصد اضافہ ہو جائے گا ۔ بجلی کمپنی نے اطمینان دلایا کہ بجلی کے نرخ نامے میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا اور سوشل میڈیا پر جو 280فیصد اضافے کی بات کی جا رہی ہے، وہ سراسر غلط ہے۔ افواہ سے زیادہ کچھ نہیں ۔اضافے کی افواہ نے مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑا دی تھی ۔

شیئر: