Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویسٹ انڈیز نے ہند کو11رنز سے شکست دیدی

اینٹیگوا....ویسٹ انڈین بولرز نے ہند کی مضبوط بیٹنگ لائن کو190کے ہدف تک پہنچنے سے روکتے ہوئے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں ویرات کوہلی الیون کو 11رنز سے شکست دے کر پہلی فتح حاصل کرلی۔ ہند کو اب بھی 2-1کی برتری حاصل ہے سیریز کا ایک میچ ابھی باقی ہے۔ویسٹ انڈین کپتان اور فاسٹ بولر جیسن ہولڈر کو 9.4 اوورز میں صرف27رنز دیکر 5وکٹیں حاصل کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں9وکٹوںکے نقصان پر189رنز اسکور کئے،اوپنرز ایون لیوس اور کائل ہوپ نے 35،35رنز اسکور کئے جبکہ شائی ہوپ25اورروسٹن چیز نے 24رنز کی اننگز کھیلیں۔ہند کی جانب سے امیش یادو اور ہردک پانڈیا نے3-3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔2وکٹیں کلدیپ یادو نے لیں۔ فتح کے لئے 190رنز کا ہدف ہندوستانی بیٹنگ لائن کے لئے آسان نظر آتا تھا لیکن ویسٹ انڈین بولرز بڑیآسانی سے اس اسکور کا دفاع کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ہندوستانی اوپنر اجنکیا رہانے اور سابق کپتا ن مہندر سنگھ دھو نی کے سوا کوئی بھی زیادہ بھی بیٹسمین زیادہ دیر ویسٹ انڈین بولرز کا سامنا نہیں کر سکا ۔دونوں نے نضف سنچریاں اسکور کیں لیکن ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرسکے ۔دھونی نے گزشتہ 16سال کے دوران ہند کی جانب سے سب سے سست رفتار نصف سنچری بنانے کا کارنامہ بھی انجام دیدیا ۔ دیگر بیٹسمینوں میں سے کوئی بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پایا اور ہندوستانی ٹیم ہدف کے قریب پہنچ کر آوٹ ہو گئی۔ اسے اوورز پورے کرنے کا موقع بھی نہیں ملا 49.4اوورز178رنزپر تمام کھلاڑی پویلین لوٹنے پر مجبور ہوگئے ۔ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستانی بیٹنگ لائن کی تباہی میں بنیادی کردار ادا کیا اور 5کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے میں کامیاب رہے۔ایک ، ایک وکٹ ولیمز،بشواورنرس کے حصے میںآئی۔اس فتح سے میزبان ٹیم کو سیریز میں کسی حد تک واپسی کا موقع ملا۔ اس نے سیریز برابر کرنے کے امکانات پیدا کرلئے ۔
 

 

شیئر: