Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈینگو سے بچنے کیلئے ’’دوست ‘‘مچھر

ممبئی۔۔۔۔۔مانسون کے موسم میں ڈینگو اور ملیریا سے بچنے کیلئے بلدیاتی اداروں نے اپنی مہم تیز کردی ہے۔مہاراشٹر کے شہر جالنا میں ’’دوست‘‘مچھر پیدا کرنے کیلئے تجربات جاری ہیں۔ایک پانی کے بڑے جار میں ایسے سیکڑوں مچھروں کی افزائش کا کام جاری ہے۔ یہ مچھر وہاں پیدا ہونیوالے ایسے مچھروں کو مارڈالیں گے جو ڈینگو پیدا کرتے ہیں۔واضح رہے کہ ابتک ملیریا اور ڈینگو کا باعث بننے والے مچھروں پر دوائیں بھی بے اثر ثابت ہوئیں۔

شیئر: