Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہند نے چین کیخلاف امریکہ کو خدمات پیش کیں،سرتاج عزیز

اسلام آباد... وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی اہم موڑ پر پہنچ چکی ہے۔پاکستان صرف اس تحریک کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہند نے چین کا گھیراو کرنے کے لئے امر یکہ کو اپنی خدمات پیش کی ہیں جو خطے میں اس کے تنہا ہونے کی دلیل ہے۔کشمیر جرنلسٹ فورم کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ کشمیری رہنما سید صلاح الدین کو امریکہ نے اسی تناظر میں ہند کو خوش کرنے کے لئے دہشت گرد قرار دیا ۔ یہ اقوام متحدہ کا فیصلہ نہیں اس لئے اس کی پابندی ہم پر لازم نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہند کا موقف تھا کہ مسئلہ کشمیر ختم ہوچکا مگر کشمیریوںنے مقامی جدو جہد کے ذریعے ہند کا پورا بیانیہ ہی بدل دیا ۔ کشمیریوں کو دن بدن عالمی برادری کی تائید و حمایت حاصل ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ کشمیر کے عوام کی اکثریت ہند کے ساتھ نہیں رہنا چاہتی۔ اس کے برعکس آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے99 فیصد لوگ پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔

 

شیئر: