Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری محکمہ خفیہ زنانہ ناموں سے رائے عامہ کو گمراہ کرنے لگا

ریاض۔۔۔۔۔ کنگ خالد آرمی کالج میں شہری مطالعات کے ادارے کے سربراہ ڈاکٹر نایف الوقاع نے خبردار کیا ہے کہ قطر کے محکمہ خفیہ نے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کیلئے زنانہ ناموں سے ٹوئٹر پر اکاؤنٹ کھول رکھا ہے۔ قطری ایوان شاہی کے اعلیٰ عہدیدار انہیں چلا رہے ہیں۔ کسی بھی قطری شہری کو سرکاری پالیسی کے حوالے سے لب کشائی کی اجازت نہیں۔ ایرانی مشیر ، پاسداران انقلاب ، ترکی کے ماہرین اور الاخوان، قطر کے سرکاری امور میں دخیل ہوگئے ہیں۔

شیئر: