Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری عوام کھول رہے ہیں،خالد الہیل

قاہرہ۔۔۔۔قطری اپوزیشن رہنما خالد الہیل نے واضح کیاہے کہ قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی عرب ممالک کے حوالے سے دروغ بیانیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے اٹلی کے دارالحکومت میں پریس کانفرنسیں کرکے غلط بیانیوں کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔قطری وزیر خارجہ کی بیان بازیاں عدم بلوغت کا پتہ دے رہی ہیں۔ الہیل نے انکشاف کیا کہ قطری عوام اشیائے صرف کے نرخ بڑھ جانے افراط زر اور سیاسی قیادت کے رویوں سے نالاں ہیں۔ قطری عوام کھول رہے ہیں۔ چیزیں مہنگی ہورہی ہیں ، برطانیہ جیسے ممالک قطری کرنسی قبول کرنے پر آمادہ نہیں۔ قطری معیشت انحطاط کا شکار ہے۔مارکیٹ میں تعمیرات کا سامان کم ہورہا ہے ۔ قطری حکومت کی جانب سے ٹھیکیداروں اور کمپنیوں کے حقوق نہ دینے پر قطری عدالتوں میں مقدمات کی بھرمار ہوگئی ہے۔ الہیل نے توقع ظاہر کی کہ اگر قطری حکام نے اسی طرح کے تصرفات جاری رکھے تو قطر میں تبدیلی باہر سے نہیں اندر سے آئیگی کیونکہ قطری حکام تمام حدوں کو تجاوز کرچکے ہیں۔

شیئر: