Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت بھی قطر کا بائیکاٹ کرسکتا ہے؟

کویت۔۔۔کویت کے معروف صحافی احمد الجاراللہ نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ عرب مطالبات مسترد کرنے پر قطر کا بائیکاٹ کرنیوالے ممالک میں کویت بھی شامل ہوجائے گا۔ بدھ کو قاہرہ میں ہونیوالے عرب اجلاس میں کویتی وزیر خارجہ بھی شریک ہوسکتے ہیں۔الجاراللہ نے واضح کیا کہ ایک یا دومطالبے ایسے ہیں جن پر بحث چل رہی ہے ان میں سے ایک کا تعلق الجزیرہ چینل کی بندش سے ہے۔ قطری عہدیداروں کا کہنا ہے کہ الجزیرہ آزاد چینل ہے جبکہ حقیقت حال اس کے برعکس ہے۔ اب قطر کو عربوں کے مطالبات قبول کرنے یا ان سے علیحدگی اختیار کرنے میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا ہوگا۔ قطری حکام عرب ممالک کے شواہد کے حوالے سے کوئی بھی موثر بات نہیں کہہ سکے۔الجاراللہ نے بتایا کہ قطر کے وزیر ثقافت نے خمینی کے مزار کا دورہ کرکے عربوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کی ہے۔

شیئر: